امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باوجود 26 سے 28 جون کے دوران آبنائے ہرمز سے 48 بحری جہاز بحفاظت گزر گئے، جن میں بیشتر تیل اور گیس بردار ٹینکر شامل تھے۔ رپورٹس کے مطابق جہازوں کی آمدورفت معمول سے کم رہی، جبکہ اطلاعات ہیں کہ دونوں ممالک کشیدگی کم کرنے اور بحری راستے سے متعلق معاملات پر بات چیت کے لیے ملاقات پر آمادہ ہیں۔
