کراچی کے علاقے محمود آباد کی اعظم بستی میں ذاتی تنازع کے دوران چھریوں کے وار سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت امان درانی کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
ادھر لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں عمران نامی نوجوان زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
