سعودی عرب کے علاقے العُلا میں نایاب عربی تیندوے کی بقا اور افزائشِ نسل کے لیے جامع حفاظتی پروگرام پر عمل جاری ہے۔ اس منصوبے کے تحت تیندووں کی پیدائش سے لے کر بڑھاپے تک مسلسل طبی نگرانی، نگہداشت اور سائنسی بنیادوں پر افزائشِ نسل کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ماہرین جینیاتی تنوع، صحت اور رویوں کا جائزہ لے کر نسل کو محفوظ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ عمر رسیدہ تیندووں کی فلاح و بہبود پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق یہ اقدامات حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور معدومیت کے خطرے سے دوچار انواع کی بقا میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور سعودی وژن 2030 کے ماحولیاتی اہداف سے ہم آہنگ ہیں۔
