سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی علاقوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 29 شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ حکام کے مطابق باجوڑ میں ایک اہم کمانڈر سمیت متعدد افراد مارے گئے جبکہ سرحد پار موجود مبینہ ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جہاں اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ تباہ کیا گیا۔ سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آپریشنز بدستور جاری رہیں گے۔
