بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف کو ڈورنڈ کپ کے لیے ممبئی ایف سی کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے، جہاں وہ اپنے پروفیشنل فٹبال کیریئر کا آغاز کر سکتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ٹائیگر اس وقت ٹیم کے ساتھ ٹریننگ کر رہے ہیں اور اگر تمام انتظامات مکمل ہو گئے تو گروپ مرحلے کے ایک میچ میں میدان میں اتریں گے۔ ٹائیگر شروف 2024ء سے ممبئی ایف سی سے وابستہ ہیں اور اس سے قبل بھی کلب کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
