ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں اسلامی دور سے متعلق اہم آثارِ قدیمہ کی دریافت

سعودی عرب کے ہیریٹیج کمیشن نے مدینہ ریجن کے...

جازان میں ’نیلی چائے‘ کی کاشت کا آغاز، غذائی فوائد کیا ہیں؟

سعودی عرب کے جازان ماؤنٹینز ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کلیٹوریا...

الجوف میں ترش پھلوں کے شہد کی پیداوار کے سیزن کا آغاز

سعودی عرب کے شمالی ریجن الجوف میں ترش پھلوں...

اداکارہ کرن تعبیر کی سرجری کامیاب، اسپتال سے صحتیابی شروع

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرن تعبیر ہاتھ...

ندا یاسر کا بیٹی کے داماد کے انتخاب پر مؤقف سامنے آ گیا

معروف میزبان ندا یاسر نے اپنی بیٹی کے مستقبل...

ایران کا دوٹوک مؤقف: بات چیت بھی، جواب بھی

اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے واضح کیا ہے کہ ایران مذاکرات کا راستہ بند نہیں کرنا چاہتا، لیکن کسی بھی دباؤ یا جارحیت کی صورت میں بھرپور دفاع کے لیے بھی تیار ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر بات چیت کر سکتا ہے، تاہم اگر اسے دھمکایا گیا تو ایسا ردعمل دیا جائے گا جو ماضی سے مختلف اور زیادہ سخت ہوگا۔

یہ مؤقف ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں سخت فوجی کارروائی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی بحری طاقت خطے میں موجود ہے اور ضرورت پڑنے پر فوری کارروائی کی صلاحیت رکھتی ہے۔

امریکی صدر نے ایران پر زور دیا کہ وہ جوہری ہتھیاروں سے متعلق ایک منصفانہ معاہدے کے لیے مذاکرات شروع کرے، جبکہ ایران کا کہنا ہے کہ دھمکیوں کے ماحول میں بات چیت ممکن نہیں۔ صورتحال کے باعث خطے میں کشیدگی بدستور برقرار ہے۔