ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

انڈونیشیا میں اولڈ ہوم میں آگ، 16 بزرگ جان سے گئے

انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی کے شہر مناڈو میں ایک ریٹائرمنٹ ہوم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 16 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے جبکہ تین افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع رات گئے ملی، جس کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔ آگ لگنے کے وقت کئی بزرگ اپنے کمروں میں موجود تھے، جہاں سے زیادہ تر لاشیں برآمد ہوئیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔