جنوبی میکسیکو میں مسافر ٹرین کے پٹری سے اترنے کے نتیجے میں 13 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ درجنوں مسافر زخمی ہو گئے۔ حادثہ اوکساکا اور ویراکروز کو ملانے والی ریلوے لائن پر نِزاندا کے قریب ایک موڑ پر پیش آیا۔
حکام کے مطابق ٹرین میں عملے سمیت تقریباً 250 افراد سوار تھے۔ بیشتر مسافروں کو محفوظ نکال لیا گیا، تاہم متعدد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں چند کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
