ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں اسلامی دور سے متعلق اہم آثارِ قدیمہ کی دریافت

سعودی عرب کے ہیریٹیج کمیشن نے مدینہ ریجن کے...

جازان میں ’نیلی چائے‘ کی کاشت کا آغاز، غذائی فوائد کیا ہیں؟

سعودی عرب کے جازان ماؤنٹینز ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کلیٹوریا...

الجوف میں ترش پھلوں کے شہد کی پیداوار کے سیزن کا آغاز

سعودی عرب کے شمالی ریجن الجوف میں ترش پھلوں...

اداکارہ کرن تعبیر کی سرجری کامیاب، اسپتال سے صحتیابی شروع

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرن تعبیر ہاتھ...

ندا یاسر کا بیٹی کے داماد کے انتخاب پر مؤقف سامنے آ گیا

معروف میزبان ندا یاسر نے اپنی بیٹی کے مستقبل...

لائبہ خان کی شادی کی دعائے خیر کی تقریب کا آغاز

پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ لائبہ خان کی شادی کی تقریبات دعائے خیر کی تقریب سے شروع ہو گئی ہیں۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر نکاح کے اعلان کے ساتھ تقریب کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

اس موقع پر لائبہ خان نے ہلکے موو پنک رنگ کا نفیس فل لینتھ انارکلی لباس پہنا، جس پر سنہری اور ٹِلہ کا کام کیا گیا تھا۔ سنہری روایتی موتیوں کے زیورات، جھومر اور جھمکوں سے دلہن کا روپ مکمل کیا گیا، جبکہ بال کھلے اور گھنگھریالے رکھے گئے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹس کے مطابق ان کا نکاح مدینہ منورہ میں ہوا تھا، اور تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ دولہا کا نام جواد ہے۔ مداحوں اور فنکاروں کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ بعض نے نکاح کی تاریخ نومبر 2024ء کے قریب ہونے کی قیاس آرائی بھی کی ہے۔