ذات صلة

جمع

پشاور: پولیس مقابلے میں اشتہاری اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا

پشاور کے علاقے شاہ پور میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا، جس کے دوران ایک اشتہاری ملزم ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر مارا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا ملزم قتل، منشیات فروشی اور پولیس پر حملوں سمیت 19 مقدمات میں مطلوب تھا۔