ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردار نمایاں، امریکی رکنِ کانگریس کا اعتراف

امریکی رکنِ کانگریس ٹام سوازی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ میں پاکستان اہم کردار ادا کر رہا ہے اور اس بوجھ کا بڑا حصہ اکیلے اٹھا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہی۔

ٹام سوازی کے مطابق دہشتگردی خطے کا بڑا مسئلہ ہے جبکہ حالیہ امریکا-ایران کشیدگی میں بھی پاکستان کا کردار اہم رہا ہے۔ انہوں نے پاک-امریکا تعلقات میں بہتری اور پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری بڑھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

اس موقع پر پاکستانی سفیر رضوان سعید نے کہا کہ پاکستان آج بھی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہے اور اس کی بھاری قیمت ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کا خواہاں ہے اور اس مقصد کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔