ذات صلة

جمع

خواب کی تعبیر: عازمین حج کی خدمت میں مصروف سعودی جڑواں بہنیں

سعودی ہلال الاحمر کی رضاکار ٹیم میں خدمات انجام...

مسجد نمرہ کے اطراف گرمی کم کرنے کے لیے جدید ترقیاتی منصوبے مکمل

مشاعر مقدسہ کی ترقیاتی کمپنی کدانہ نے میدان عرفات...

بیت اللہ کے دیدار کی خوشی، موبائل فون جذبات کے پل بن گئے

مسجد الحرام کے مقدس ماحول میں عازمین حج کے...

اداکارہ میرا کا انکشاف: شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کی پیشکش ملی تھی

پاکستانی اداکارہ میرا نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں...

محمد عامر کے برطانوی شہریت حاصل کرنے کی خبر سامنے آگئی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر...

ابھیشیک بچن نے فلمی کیرئیر بہتر بنانے کا راز بتا دیا

بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے بتایا کہ انہوں نے تنقید کو سمجھنے اور اس سے سیکھنے کا اپنا طریقہ بدل لیا ہے، جو ان کے کیرئیر کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوا۔

اداکار کے مطابق پہلے وہ ناقدین کو منفی نظر سے دیکھتے تھے، لیکن اب وہ انہیں رہنما کے طور پر دیکھتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ تعمیری تنقید سے فنکار کو ترقی حاصل ہوتی ہے۔ ابھیشیک بچن نے کہا کہ سمجھدار فنکار تنقید کو نظر انداز نہیں کرتا بلکہ اسے اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے استعمال کرتا ہے۔

ابھیشیک بچن نے 26 سال پہلے فلم ریفوجی سے بالی ووڈ میں قدم رکھا اور ان کی معروف فلموں میں بنٹی اور ببلی، دھوم سیریز، گرو، سرکار اور کبھی الوداع نہ کہنا شامل ہیں۔