کراچی کے علاقے لانڈھی میں ریڑھی گوٹھ کے قریب واقع پلاسٹک کے ایک گودام میں آگ بھڑک اٹھی۔ فائر بریگیڈ کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے کارروائی جاری ہے۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
