ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

کراچی: لیاری میں مشترکہ آپریشن، 2 مبینہ بھتہ خور گرفتار

کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز اور ایس آئی یو پولیس نے بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں عدنان عرف ملا اور فیصل شامل ہیں۔ عدنان عرف ملا کا تعلق مبینہ طور پر سدیس پپو گروپ سے بتایا گیا ہے اور وہ دکانداروں و دیگر کاروباری افراد سے بھتہ وصول کرنے میں ملوث رہا ہے۔

رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار دوسرا ملزم فیصل، مبینہ طور پر بھتہ مافیا کے سرغنہ جمیل چھانگا کا قریبی ساتھی ہے اور شہر میں بھتہ کی رقم کی ترسیل میں کردار ادا کرتا رہا ہے۔

حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔