پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے ازبکستان کے خلاف شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے فٹبال کی تاریخ میں ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ وہ ورلڈ کپ کے چھ مختلف ایڈیشنز میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
رونالڈو نے میچ میں دو گول اسکور کیے، جس کے بعد ان کے بین الاقوامی گولز کی تعداد 145 تک پہنچ گئی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے پرتگال کے لیے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا اور سابق لیجنڈ یوسیبیو کا ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا۔ النصر کلب نے بھی اپنے کپتان کی تاریخی کامیابی اور پرتگال کی بڑی فتح پر مبارکباد پیش کی۔
