ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

لوئر دیر میں سی ٹی ڈی کا کامیاب آپریشن، 6 مطلوب دہشت گرد ہلاک

خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران 6 مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد مختلف دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے، جن میں ایک پولیس چوکی پر حملہ اور اہلکار محمد اسماعیل کا قتل بھی شامل ہے۔

حکام کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے 6 کلاشنکوفیں اور 3 دستی بم برآمد کیے گئے۔ سی ٹی ڈی نے بتایا کہ آپریشن کے دوران چند دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر خیبر پختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کے پی پولیس اور سی ٹی ڈی کے بہادر اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو سی ٹی ڈی اور پولیس کے جری جوانوں کی قربانیوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر فخر ہے، جو ملک کے امن و استحکام کے لیے مسلسل خدمات انجام دے رہے ہیں۔