ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

مالکان کی اجازت کے بغیر نجی املاک پر ٹاور نصب نہیں ہوگا، اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی نجی جائیداد پر مالک کی اجازت کے بغیر کوئی ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور نصب نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی ٹیلی کام کمپنیوں کو ایسی کسی سرگرمی کی اجازت دی جائے گی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ترمیمی بل پر اٹھائے گئے اعتراضات کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بل متنازع نوعیت کا نہیں ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں بل کی بعض شقوں پر تحفظات اور اعتراضات سامنے آئے ہیں، جن پر متعلقہ فریقین کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ قانون سازی کے عمل میں اعتراضات اور تجاویز دینا جمہوری روایت کا حصہ ہے، اور حکومت تمام تحفظات کو دور کرنے کے لیے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بل کی چند شقوں میں موجود ابہام پر تفصیلی گفتگو کی گئی ہے اور ان میں مزید وضاحت شامل کی جا رہی ہے تاکہ کسی قسم کی غلط فہمی یا تشویش باقی نہ رہے۔

وفاقی وزیرِ قانون نے یقین دہانی کرائی کہ اس قانون کے باعث کسی بھی شہری کی ملکیت یا جائیداد متاثر نہیں ہوگی اور نجی املاک کے حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مالکان کی رضامندی کے بغیر کسی بھی نجی مقام پر ٹاور نصب کرنے یا دیگر ٹیلی کمیونیکیشن سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔