ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

کراچی: قائدآباد میں لاپتہ بچی کی بوری بند لاش گھر کے قریب سے برآمد، تحقیقات جاری

کراچی کے علاقے قائدآباد میں لاپتہ ہونے والی ایک کمسن بچی کی بوری بند لاش گھر کے دروازے کے قریب سے برآمد ہوئی ہے، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لاش کو ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق بچی دوپہر تقریباً 12 بجے لاپتہ ہوئی تھی، تاہم اہلِ خانہ نے اس حوالے سے فوری طور پر پولیس کو اطلاع نہیں دی۔ رات کے وقت بچی کی لاش گھر کے گیٹ کے قریب سے ملی، جس کے بعد پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔ مکمل پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد موت کی اصل وجہ اور ممکنہ زیادتی سے متعلق حقائق سامنے آئیں گے۔

بچی کے والد نے جناح اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بچی دوپہر کے وقت لاپتہ ہوئی تھی، اہلِ خانہ اور دیگر بچوں نے اس کی تلاش جاری رکھی، تاہم مغرب کے قریب اس کی بوری بند لاش مل گئی۔ انہوں نے کہا کہ وہ مزدوری کرتے ہیں اور فی الحال کسی پر شک نہیں ہے۔

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے ڈی آئی جی ایسٹ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر کے جلد از جلد حقائق سامنے لائے جائیں اور واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔