ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

امریکا نے متعدد تجارتی شراکت دار ممالک پر نئے ٹیرف نافذ کر دیے

ٹرمپ انتظامیہ نے 60 تجارتی شراکت دار ممالک پر نئے درآمدی ٹیرف نافذ کر دیے ہیں، جن کا اطلاق آج 24 جولائی سے شروع ہو گیا ہے۔ یہ اقدام امریکی ٹریڈ ایکٹ 1974 کے سیکشن 301 کے تحت کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق جبری مشقت کے خلاف قوانین پر جزوی عمل درآمد کرنے والے ممالک پر 10 فیصد جبکہ ایسے ممالک پر، جہاں یہ قوانین نافذ نہیں، 12.5 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔ 10 فیصد ٹیرف کی فہرست میں پاکستان، بھارت، برطانیہ، کینیڈا، بنگلا دیش، ملائیشیا اور میکسیکو سمیت متعدد ممالک شامل ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق نئے ٹیرف زیادہ تر درآمدی اشیا پر لاگو ہوں گے، تاہم خام تیل، قدرتی گیس، کھاد، بعض غذائی اجناس اور چند دیگر اہم مصنوعات کو اس سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔