ایران کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بحرین اور اردن میں موجود امریکی فوجی تنصیبات پر ڈرون حملوں کی نئی کارروائیاں کی ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق فوج کا کہنا ہے کہ بحرین کے شیخ عیسیٰ ایئر بیس پر ایندھن کے ذخائر، فوجی گوداموں اور رہائشی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ اردن کے الازرق ایئر بیس پر طیاروں کے ہینگرز، مرمتی مراکز اور فوجیوں کی رہائش گاہوں پر حملوں کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔
ایرانی فوج نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے مفادات کے خلاف کسی بھی اقدام سے خطے کی سلامتی اور معاشی استحکام متاثر ہو سکتا ہے۔ تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تاحال تصدیق نہیں ہو سکی۔
