پاکستان سمیت آٹھ عرب اور اسلامی ممالک نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے مسجدِ اقصیٰ میں اسرائیلی وزرا اور آبادکاروں کی حالیہ کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ مسجدِ اقصیٰ کے احاطے میں اشتعال انگیز اقدامات کیے گئے، جن میں اسرائیلی جھنڈا لہرانا اور دیگر سرگرمیاں شامل ہیں۔ ممالک نے مطالبہ کیا کہ مقدس مقامات تک رسائی پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں اور مسلمانوں کی عبادت میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔
مشترکہ اعلامیے میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ مسجدِ اقصیٰ کا مکمل احاطہ صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ ہے اور اس کے انتظامی اختیارات اردن کے محکمۂ اوقاف کے پاس ہیں، جبکہ عالمی برادری سے اسرائیل کو ایسے اقدامات سے روکنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
