ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

جھارکھنڈ میں ایئر ایمبولینس گر کر تباہ، 7 جانیں ضائع

بھارت کی ریاست جھارکھنڈ میں ایک ایئر ایمبولینس حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں مریض سمیت سات افراد جان کی بازی ہار گئے۔

رپورٹس کے مطابق طیارہ پیر کی رات رانچی سے نئی دہلی جا رہا تھا کہ چترا ضلع کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں عملے کے دو ارکان اور ایک مریض سمیت تمام سوار افراد ہلاک ہوئے۔

حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ بیچ کرافٹ سی 90 ماڈل تھا، جسے مریض کو علاج کی غرض سے دارالحکومت منتقل کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ تحقیقاتی ادارے کی ٹیم روانہ کر دی گئی ہے جبکہ مقامی انتظامیہ اور پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

یہ افسوسناک سانحہ حالیہ عرصے میں پیش آنے والے فضائی حادثات کے سلسلے کی ایک اور کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔