یورپی یونین نے اسرائیل کے ای ون آبادکاری منصوبے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ٹینڈر واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔ یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے کے مطابق مغربی کنارے میں ای ون سمیت اسرائیلی آبادکاریاں عالمی قانون کے تحت غیرقانونی ہیں۔
اس سے قبل برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، نیدرلینڈز، ناروے اور کینیڈا بھی منصوبے کے تعمیراتی ٹینڈرز کو ناقابلِ قبول قرار دے چکے ہیں۔ برطانیہ نے احتجاجاً اسرائیلی ناظم الامور کو بھی طلب کیا تھا۔
