آزاد کشمیر کے ضلع نیلم کی جاگراں ویلی سے تین نوجوانوں کی لاشیں مل گئی ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق جنگل میں مویشی چرانے والی خواتین نے لاشیں دیکھ کر متعلقہ اداروں کو اطلاع دی۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ یاسر بلوچ، ناصر اور فیصل اعوان 3 جولائی کو بابون ویلی گئے تھے، جس کے بعد ان کے بارے میں معلومات سامنے نہیں آئی تھیں۔
