ذات صلة

جمع

سعودی عرب اور امریکا کے درمیان پرامن جوہری تعاون کا معاہدہ طے

سعودی عرب اور امریکا نے جوہری توانائی کے پرامن...

فواد خان کے نئے انداز نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی

پاکستان کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان کی...

رضوان علی جعفری نے ارینج میرج کے فیصلے کی وجہ بتا دی

پاکستانی اداکار اور ماڈل رضوان علی جعفری نے انکشاف...

نیول چیف کا برطانیہ کا سرکاری دورہ مکمل، دفاعی تعاون پر اہم ملاقاتیں

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے برطانیہ کا سرکاری دورہ مکمل کر لیا، جس کے دوران انہوں نے برطانوی دفاعی و بحری حکام اور مختلف تزویراتی اداروں کے نمائندوں سے اہم ملاقاتیں کیں۔

دورے کے دوران انہوں نے لندن میں انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹجک اسٹڈیز (IISS) سے خطاب کرتے ہوئے بحرِ ہند کی سلامتی، علاقائی استحکام اور مؤثر بحری تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ یہ پہلا موقع تھا کہ پاک بحریہ کے کسی سربراہ نے اس ادارے سے خطاب کیا۔

ایڈمرل نوید اشرف نے رائل نیوی، برطانوی وزارتِ دفاع، نیٹو میری ٹائم کمانڈ اور دیگر اداروں کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کیں، جبکہ رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو (RIAT) میں شرکت کے علاوہ پاکستان ہائی کمیشن لندن کا دورہ کرکے دوطرفہ دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔