ذات صلة

جمع

سعودی پولٹری پیداوار 14 لاکھ ٹن سے تجاوز کرگئی

سعودی عرب میں پولٹری کے شعبے نے 2026 کے...

سعودی عرب میں پاکستانی فوج پہلے سے موجود، آئی ایس پی آر

پاکستانی فوج سعودی عرب میں مختلف صلاحیتوں اور شعبوں...

جرمن خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ گرفتار

جرمنی کی وفاقی خفیہ ایجنسی بی این ڈی کے...

سائبیریا میں طاعون کی وباء کی خبر مسترد

روس کے صدارتی محل کریملن نے سائبیریا میں طاعون...

فلسطینی ماں کی جنگ میں بیٹے کی پیدائش

غزہ سے تعلق رکھنے والی فلسطینی خاتون امل العبادیہ...

ایرانی پاسداران انقلاب کا کویت میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کویت میں قائم متعدد امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

آئی آر جی سی کے بیان کے مطابق علی السالم ایئر بیس پر فوجی سازوسامان کے گودام، پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام اور ایم کیو-9 ڈرونز کے ہینگر کو نقصان پہنچایا گیا۔ بیان میں العدیری بیرکس میں امریکی فوجیوں کی رہائش گاہوں، ہیلی کاپٹر ہینگرز اور ایک ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں ایران میں امریکی حملوں کے جواب میں کی گئی ہیں۔ تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تاحال تصدیق نہیں ہو سکی۔