وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جماعتِ اسلامی کے جنرل سیکریٹری امیر العظیم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ملک کی سیاست کی ایک باوقار شخصیت قرار دیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ امیر العظیم نے سیاسی میدان میں قابلِ قدر خدمات انجام دیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
شہباز شریف نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
