ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

امریکی پابندیوں کے جواب میں چین کا بڑا اقدام، 10 دفاعی کمپنیوں پر قدغن

چین نے امریکا کے ساتھ بڑھتی تجارتی و تزویراتی کشیدگی کے تناظر میں 10 امریکی دفاعی کمپنیوں کے خلاف نئی پابندیاں نافذ کر دی ہیں۔ چینی حکام کے مطابق ان کمپنیوں کو ایسے سامان کی فراہمی روک دی گئی ہے جو شہری اور فوجی دونوں مقاصد کے لیے استعمال ہو سکتا ہے۔

چینی وزارتِ تجارت کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ قومی سلامتی کے تحفظ اور امریکی اقدامات کے ردِعمل میں کیا گیا ہے۔ بیجنگ نے مؤقف اختیار کیا کہ امریکا نے بعض چینی اداروں کو فوج سے وابستہ قرار دے کر اپنی فہرست میں شامل کیا، جس کے جواب میں یہ قدم اٹھایا گیا۔

حال ہی میں امریکا نے چند بڑی چینی ٹیکنالوجی اور صنعتی کمپنیوں کو بھی اپنی نگرانی کی فہرست میں شامل کیا تھا، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سیکیورٹی معاملات پر تناؤ مزید بڑھ گیا ہے۔