نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے مدینہ منورہ میں روضۂ رسول ﷺ پر حاضری دے کر دعا کی۔ وہ اپنے سفارتی دورے سے واپسی کے دوران مدینہ منورہ پہنچے تھے۔
آمد پر سعودی حکام اور پاکستان کے سفیر نے ان کا استقبال کیا۔ دفترِ خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار قاہرہ کے دورے کے بعد مدینہ منورہ آئے اور آج پاکستان روانہ ہوں گے۔
