ذات صلة

جمع

سعودی عرب اور امریکا کے درمیان پرامن جوہری تعاون کا معاہدہ طے

سعودی عرب اور امریکا نے جوہری توانائی کے پرامن...

فواد خان کے نئے انداز نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی

پاکستان کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان کی...

رضوان علی جعفری نے ارینج میرج کے فیصلے کی وجہ بتا دی

پاکستانی اداکار اور ماڈل رضوان علی جعفری نے انکشاف...

بھارت: شوہر نے مبینہ طور پر بیوی اور 2 بیٹیوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی اور دو کمسن بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ضلع ہنسور کے علاقے نیو ماروتھی لے آؤٹ میں پیش آیا۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت 49 سالہ ہریش، 36 سالہ نشچیتا، 13 سالہ نیکسا اور 6 سالہ رکھشا کے نام سے ہوئی ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے پہلے اپنی بیوی اور دونوں بیٹیوں کے منہ ٹیپ سے بند کیے اور مبینہ طور پر دم گھونٹ کر انہیں قتل کیا، جس کے بعد گھر کی بالائی منزل پر جا کر پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گھر سے ایک خودکشی نوٹ بھی ملا ہے، جس میں اپنی آخری خواہشات سے متعلق چند ہدایات درج تھیں۔

حکام کے مطابق واقعے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آئی، جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔