ذات صلة

جمع

جدہ عازمینِ حج کا پہلا استقبال مرکز کیسے بنا؟

جدہ تاریخی طور پر وہ شہر رہا ہے جو...

علیزے شاہ کی شارٹ ہیئر کٹ ٹرینڈ پر تنقید، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

اداکارہ علیزے شاہ نے شوبز انڈسٹری میں مقبول شارٹ...

آرسنل کی فتح میں پاکستانی ماہرِ طب کا کردار سامنے آگیا

انگلش پریمیئر لیگ کی چیمپئن ٹیم آرسنل کے ہیڈ...

ویرات کوہلی اور ٹریوس ہیڈ تنازع کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ

ویرات کوہلی اور آسٹریلوی کرکٹر ٹریوس ہیڈ کے درمیان...

قومی ذمہ داری آڑے آ گئی، بابر اعظم کا بی بی ایل سے الوداع

پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کا بگ بیش لیگ میں سفر اختتام کو پہنچ گیا ہے۔ سڈنی سکسرز نے سوشل میڈیا پر بتایا ہے کہ بابر اعظم اب ٹورنامنٹ کے آئندہ میچز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

ٹیم کے مطابق بابر اعظم کو فوری طور پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کیمپ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، جہاں انہیں آنے والی بین الاقوامی ذمہ داریوں کے لیے تیار کیا جائے گا۔ اسی وجہ سے وہ بی بی ایل کی فائنلز سیریز میں دستیاب نہیں ہوں گے۔

سڈنی سکسرز نے ٹورنامنٹ میں شمولیت اور خدمات پر بابر اعظم کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ واضح رہے کہ سکسرز کا چیلنجر فائنل ہوبارٹ ہیوریکینز کے خلاف شیڈول ہے، جس کی فاتح ٹیم فائنل میں پرتھ اسکارچرز سے مقابلہ کرے گی۔