ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026: بنگلادیشی کھلاڑیوں سے مشاورت کا آغاز

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں بھارت میں میچز کھیلنے سے متعلق غیر یقینی صورتحال پر بنگلادیش حکومت نے کھلاڑیوں سے براہِ راست مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں بنگلادیش کے اسپورٹس ایڈوائزر ڈاکٹر آصف نذرل نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ملاقات کے لیے طلب کر لیا ہے۔

میڈیا کے مطابق آج ہونے والی ملاقات میں کھلاڑیوں کو موجودہ حالات سے آگاہ کیا جائے گا جبکہ ورلڈکپ میں شرکت یا عدم شرکت کے حوالے سے ان کی رائے بھی لی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ حکومت اپنی پوزیشن بھی واضح کرے گی اور بحران سے نکلنے کے ممکنہ حل پر تبادلہ خیال ہوگا۔

اطلاعات کے مطابق کچھ کھلاڑی اس معاملے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے حق میں ہیں۔ واضح رہے کہ آئی سی سی نے خبردار کیا ہے کہ اگر بنگلادیش بھارت نہیں جاتا تو اس کی جگہ کسی دوسری ٹیم کو شامل کیا جا سکتا ہے۔