ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

بابر اعظم کا سڈنی سکسرز کو الوداع، خوشگوار یادوں کا اظہار

پاکستان کرکٹ ٹیم کے معروف بلے باز بابر اعظم نے بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کے ساتھ اپنے وقت کو یادگار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اچھی یادوں کے ساتھ واپس جا رہے ہیں۔ سڈنی سکسرز کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بابر اعظم نے ٹیم کے شائقین، کوچز اور ساتھی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ سڈنی میں کھیلتے ہوئے انہیں بہت لطف آیا، تاہم قومی ذمہ داریوں کے باعث ٹیم کو چھوڑنا پڑ رہا ہے۔ اس سے قبل سڈنی سکسرز نے اعلان کیا تھا کہ بابر اعظم کو آئندہ میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے کیونکہ انہیں پاکستان ٹیم کے کیمپ میں فوری طور پر طلب کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سڈنی سکسرز اور ہوبارٹ ہیوریکینز کے درمیان چیلنجر فائنل شیڈول ہے، جس کی فاتح ٹیم بی بی ایل کے فائنل میں پرتھ اسکارچرز کا سامنا کرے گی۔