ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

ایران امریکا کشیدگی: اسرائیل میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، فضائی اقدامات تیز

ایران پر ممکنہ امریکی کارروائی کے خدشے کے باعث اسرائیل نے اپنی دفاعی تیاریوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی قیادت کسی بھی ممکنہ ردعمل کے لیے مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہے۔

اسرائیلی فضائیہ کا کہنا ہے کہ امکان موجود ہے کہ ایران کسی مرحلے پر اسرائیل کو تنازع میں گھسیٹنے کی کوشش کرے، تاہم یہ واضح نہیں کہ اسرائیل اس کا پہلا ہدف ہوگا یا نہیں۔
اسی تناظر میں اسرائیلی ایئر لائنز نے احتیاطی تدابیر کے طور پر اپنے طیارے بیرونِ ملک منتقل کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ اسرائیلی وزیرِ ٹرانسپورٹ کے مطابق متعدد جہاز پہلے ہی قبرص، ایتھنز، تھائی لینڈ، امریکا اور یورپی ممالک بھیجے جا چکے ہیں۔

ادھر اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر نے کہا ہے کہ اسرائیل اپنی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔