بلوچستان کے ضلع مستونگ میں منگوچر کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے گاڑی میں سوار 2 خواتین جاں بحق جبکہ دو بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان کا تعلق ژوب سے ہے۔ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش اور مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
