سعودی عرب کے شہر طائف میں پتھر سے تعمیر کی گئی قدیم عمارتیں، قلعے اور فصیلیں علاقے کی تاریخی تہذیب، ثقافت اور منفرد تعمیراتی ورثے کی عکاسی کر رہی ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ عمارتیں ماضی میں رہائش، دفاع اور غلے کے ذخیرے کے لیے استعمال ہوتی تھیں اور مقامی قدرتی وسائل سے تعمیر کی گئی تھیں۔ طائف کی یہ تاریخی تعمیرات نہ صرف انسانی آبادکاری کی طویل تاریخ کی علامت ہیں بلکہ ثقافتی سیاحت کے فروغ اور نئی نسل کو اپنے تاریخی ورثے سے جوڑنے میں بھی اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔
