ذات صلة

جمع

سعودی پولٹری پیداوار 14 لاکھ ٹن سے تجاوز کرگئی

سعودی عرب میں پولٹری کے شعبے نے 2026 کے...

سعودی عرب میں پاکستانی فوج پہلے سے موجود، آئی ایس پی آر

پاکستانی فوج سعودی عرب میں مختلف صلاحیتوں اور شعبوں...

جرمن خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ گرفتار

جرمنی کی وفاقی خفیہ ایجنسی بی این ڈی کے...

سائبیریا میں طاعون کی وباء کی خبر مسترد

روس کے صدارتی محل کریملن نے سائبیریا میں طاعون...

فلسطینی ماں کی جنگ میں بیٹے کی پیدائش

غزہ سے تعلق رکھنے والی فلسطینی خاتون امل العبادیہ...

فرانسیسی صدر: دھونس اور دباؤ کی سیاست قبول نہیں

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ دھمکیوں اور دباؤ کی پالیسی کے سامنے نہیں جھکنا چاہیے اور غنڈہ گردی کے مقابلے میں باہمی احترام کو ترجیح دینی چاہیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے میکرون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف دھمکیوں پر تنقید کی اور کہا کہ دنیا کو ترقی اور استحکام کی ضرورت ہے جبکہ سامراجی سوچ ایک بار پھر ابھر رہی ہے۔

انہوں نے نیٹو کو کمزور ادارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اتحاد میں ہم آہنگی کا فقدان ہے اور تقسیم کے بجائے مشترکہ نظام کو مضبوط بنانا ہوگا۔ میکرون نے یہ بھی واضح کیا کہ اجلاس کے دوران وہ صدر ٹرمپ سے ملاقات کا ارادہ نہیں رکھتے۔