ذات صلة

جمع

سعودی پولٹری پیداوار 14 لاکھ ٹن سے تجاوز کرگئی

سعودی عرب میں پولٹری کے شعبے نے 2026 کے...

سعودی عرب میں پاکستانی فوج پہلے سے موجود، آئی ایس پی آر

پاکستانی فوج سعودی عرب میں مختلف صلاحیتوں اور شعبوں...

جرمن خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ گرفتار

جرمنی کی وفاقی خفیہ ایجنسی بی این ڈی کے...

سائبیریا میں طاعون کی وباء کی خبر مسترد

روس کے صدارتی محل کریملن نے سائبیریا میں طاعون...

فلسطینی ماں کی جنگ میں بیٹے کی پیدائش

غزہ سے تعلق رکھنے والی فلسطینی خاتون امل العبادیہ...

ٹرمپ کے معاشی بیانات پر سوالات، سرکاری اعداد و شمار نے تردید کر دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسرے دورِ حکومت میں معیشت سے متعلق کئی دعوے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق درست ثابت نہیں ہوئے۔ دوسری مدت کا ایک سال مکمل ہونے پر ٹرمپ نے افراطِ زر کے خاتمے، گیس کی کم قیمتوں اور روزگار میں بہتری کا دعویٰ کیا، تاہم عالمی میڈیا رپورٹس نے ان بیانات کی نفی کی ہے۔

امریکی محکمۂ محنت کے مطابق ملک میں افراطِ زر اب بھی 2.7 فیصد ہے، جبکہ گیس کی اوسط قیمت ٹرمپ کے دعوے سے کہیں زیادہ ہے۔ ادویات کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی اور ٹیرف سے متعلق ان کے بیانات کو بھی مبالغہ قرار دیا گیا ہے۔

ماہرین اور معاشی رپورٹس کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمتوں میں بڑی کمی کے باوجود نجی شعبے میں روزگار کے مواقع محدود رہے، جبکہ کار فیکٹریوں سے متعلق دعوے بھی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے۔ مجموعی طور پر ماہرین نے ٹرمپ کے معاشی بیانات کو زمینی حقائق کے برعکس قرار دیا ہے۔