ذات صلة

جمع

مصباح ارشد نئی مس یونیورس پاکستان منتخب ہوگئیں

مصباح ارشد نے مس یونیورس پاکستان کا ٹائٹل جیت لیا، جس کے بعد وہ عالمی مس یونیورس مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی چوتھی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں۔

فلپائن میں ہونے والی تقریب میں انہیں آفیشل سیش اور تاج پہنایا گیا۔ نفسیات کی طالبہ مصباح ارشد نے اپنے انتخاب کو یادگار تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سفر نے انہیں زندگی اور انسانیت کو بہتر طور پر سمجھنے کے مواقع فراہم کیے۔