ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں اسلامی دور سے متعلق اہم آثارِ قدیمہ کی دریافت

سعودی عرب کے ہیریٹیج کمیشن نے مدینہ ریجن کے...

جازان میں ’نیلی چائے‘ کی کاشت کا آغاز، غذائی فوائد کیا ہیں؟

سعودی عرب کے جازان ماؤنٹینز ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کلیٹوریا...

الجوف میں ترش پھلوں کے شہد کی پیداوار کے سیزن کا آغاز

سعودی عرب کے شمالی ریجن الجوف میں ترش پھلوں...

اداکارہ کرن تعبیر کی سرجری کامیاب، اسپتال سے صحتیابی شروع

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرن تعبیر ہاتھ...

ندا یاسر کا بیٹی کے داماد کے انتخاب پر مؤقف سامنے آ گیا

معروف میزبان ندا یاسر نے اپنی بیٹی کے مستقبل...

جامعہ کراچی کی زمین پر قائم پیٹرول پمپ کا این او سی ختم

جامعہ کراچی کی اراضی پر قائم ایک پیٹرول پمپ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی نے اس کا این او سی منسوخ کر دیا ہے۔ یہ اقدام میڈیا رپورٹس میں غیر قانونی تعمیر اور زمین پر قبضے کے انکشاف کے بعد کیا گیا۔

حکام کے مطابق سیکٹر 22، اسکیم 33 میں قائم حافظ پیٹرول پمپ کی اجازت نامہ منسوخ کر دیا گیا ہے اور یونیورسٹی روڈ پر موجود پمپ کو بھی خالی کرانے کے اقدامات جاری ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس پمپ کی 33 سالہ لیز کی مدت مکمل ہو چکی تھی، جس کے بعد اب اسے غیر قانونی قرار دے کر زمین واگزار کرائی جا رہی ہے۔