ذات صلة

جمع

خوشبو خان نے ارباز خان سے محبت اور شادی کی کہانی سنا دی

پاکستانی اداکارہ خوشبو خان نے ایک انٹرویو میں ارباز خان سے اپنی محبت اور شادی کے بارے میں گفتگو کی۔ ان کے مطابق ارباز خان نے سب سے پہلے محبت کا اظہار کیا اور مری کے ایک ہوٹل میں شادی کی پیشکش کی تھی۔

خوشبو خان نے بتایا کہ انہوں نے ارباز کے گھر والوں کو رشتے کے لیے رضامند کرنے پر زور دیا تھا۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ آج بھی ارباز خان کی عزت کرتی ہیں، تاہم طلاق سے متعلق حتمی بات ارباز سے ہی پوچھی جانی چاہیے۔

خوشبو اور ارباز خان نے 2000 میں شادی کی تھی اور دونوں کے دو بیٹے ہیں۔ دونوں کے گزشتہ کئی برس سے الگ رہنے کی اطلاعات کے بعد طلاق کی تصدیق بھی سامنے آچکی ہے۔