ذات صلة

جمع

فریال گوہر کا انکشاف، یاسر عرفات کے پائلٹ سے شادی سے قبل منگنی ہوئی تھی

پاکستانی اداکارہ فریال گوہر نے ایک پروگرام میں اپنی زندگی کے ایک افسوسناک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی منگنی فلسطینی رہنما یاسر عرفات کے پائلٹ سے ہوئی تھی۔

اداکارہ کے مطابق شادی سے صرف دو ہفتے قبل ان کے منگیتر طیارے کو حادثہ پیش آنے کے باعث انتقال کرگئے۔ انہوں نے بتایا کہ منگیتر نے مشکل صورتحال میں یاسر عرفات کی جان بچانے کی کوشش کی، تاہم خود جانبر نہ ہوسکے۔

فریال گوہر نے کہا کہ ان کے منگیتر کی آخری نشانی ایک لاکٹ تھا، جو کئی برس بعد ایک پاکستانی ڈاکٹر نے انہیں واپس کیا۔