کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔ گلستانِ جوہر، گلشنِ اقبال، راشد منہاس روڈ اور نارتھ کراچی سمیت کئی علاقوں میں شہریوں نے ٹھنڈے موسم کا لطف اٹھایا۔
دوسری جانب لاہور میں تیز ہواؤں اور بارش کے باعث فضائی آپریشن متاثر ہوا جبکہ پتوکی اور فیصل آباد میں چھتیں گرنے کے واقعات میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔
پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش سے متعلق حادثات کے نتیجے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
