راولپنڈی میں سیوریج نالے میں گرنے والا 7 سالہ بچہ تاحال لاپتہ ہے۔ ریسکیو ٹیموں کا سرچ آپریشن تیسرے روز بھی جاری ہے، تاہم بچے کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
ریسکیو حکام کے مطابق وصال نامی بچہ دو روز قبل آئی جے پی روڈ کے قریب نالے میں گر گیا تھا۔ بچے کی تلاش کے لیے مرکزی اور زیرِ زمین نالوں میں مختلف مقامات پر سرچ کیا جا رہا ہے۔
آپریشن میں معاونت کے لیے واسا کے ایکسکیویٹرز بھی استعمال کیے جا رہے ہیں جبکہ ریسکیو اہلکار تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔
