ذات صلة

جمع

سعودی ریزرو کے آسمان پر جون میں دلکش فلکیاتی مناظر متوقع

سعودی عرب کے امام ترکی بن عبداللہ رائل ریزرو...

دارۃ الملک عبدالعزیز سعودی تاریخ اور ورثے کے تحفظ میں سرگرم

سعودی عرب کا ادارہ دارۃ الملک عبدالعزیز قومی تاریخ...

مسجدالحرام میں ملتزم: عقیدت و روحانیت کا مقدس مقام

مسجدالحرام کے اندر خانۂ کعبہ سے منسوب ایک نہایت...

نیم خان کے ننھے بھتیجے کے انتقال پر مداح غمزدہ

پاکستانی اداکار نیم خان کے ننھے بھتیجے کے انتقال...

گرو رندھاوا کے جم پر فائرنگ، دہلی پولیس تحقیقات میں مصروف

بھارتی گلوکار گرو رندھاوا کے دہلی میں واقع فٹنس...

گل پلازہ آتشزدگی پر قابو، ہلاکتیں 14 تک پہنچ گئیں

کراچی کے گل پلازہ میں لگنے والی آگ کو تقریباً 33 گھنٹے بعد مکمل طور پر بجھا دیا گیا ہے، تاہم عمارت میں کولنگ اور سرچ آپریشن بدستور جاری ہے۔ ریسکیو اداروں کے مطابق مزید لاشیں ملنے کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہو گئی ہے، جبکہ 22 زخمی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ عمارت شدید مخدوش ہے اور اندر زیادہ دیر رہنا خطرناک ہے، اسی لیے محدود انداز میں ریسکیو کیا جا رہا ہے۔ متعدد لاشیں شناخت کے قابل نہیں، جبکہ لاپتہ افراد کے موبائل نمبرز کی مدد سے تلاش کا عمل جاری ہے۔

دوسری جانب گورنر سندھ نے متاثرین کو معاوضہ دلانے کی یقین دہانی کرائی ہے، جبکہ میئر کراچی نے امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت دی ہے۔ صدر الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے سانحے پر آج مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔