سندھ حکومت کی ترجمان سمعتا افضال سید نے حافظ نعیم الرحمٰن کے مؤقف کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے دکھ کو سیاسی مفاد کے لیے استعمال کرنا قابلِ قبول نہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ وزیرِاعلیٰ سندھ خود صورتحال کی نگرانی کر رہے تھے اور ریسکیو میں تاخیر کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ منتخب نمائندوں پر الزامات لگانا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ہے، اور جماعت اسلامی کو اپنے بلدیاتی دور کی کارکردگی پر جواب دینا چاہیے۔
ترجمان کے مطابق حکومت شہر کی حفاظت اور بہتری کے لیے سنجیدہ اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
