سعودی عرب میں جاری انٹرنیشنل فالکن بریڈرز آکشن 2026 کی آٹھویں شام چھ باز مجموعی طور پر 3 لاکھ 12 ہزار سعودی ریال میں نیلام ہوئے۔
پولینڈ، نیدرلینڈز، یوکرین، اسپین اور آسٹریا کے فارمز سے لائے گئے بازوں کی قیمتیں 31 ہزار سے 70 ہزار ریال تک رہیں۔ نیلامی میں دنیا بھر کے باز پالنے والوں اور شائقین نے شرکت کی، جبکہ تقریب کو ٹی وی اور سوشل میڈیا پر براہِ راست نشر کیا جا رہا ہے۔
