سعودی عرب نے فلسطینی عوام کی مدد کے لیے غزہ میں امدادی سامان پر مشتمل نیا قافلہ بھیجا ہے، جس میں خیمے اور دیگر ضروری اشیا شامل ہیں۔ امداد کی تقسیم کے دوران ضرورت مند خاندانوں کو ترجیح دی جا رہی ہے۔
شاہ سلمان مرکز کے تحت غزہ کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں 24 ہزار 500 گرم کھانے کے پیکٹ بھی تقسیم کیے گئے۔ سعودی عرب جنگ کے آغاز سے اب تک خوراک، طبی سامان، شیلٹرز اور دیگر ضروری امداد فراہم کرنے کے علاوہ فلسطینی ہلال احمر کو 20 ایمبولینسیں بھی دے چکا ہے۔
