ذات صلة

جمع

طلاق کے باوجود سابق شوہر اور خاندان سے اچھے تعلقات ہیں، نازلی نصر

سینئر اداکارہ نازلی نصر نے بتایا ہے کہ طلاق کے بعد بھی وہ اپنے سابق شوہر اور ان کے خاندان کے ساتھ خوشگوار تعلقات رکھتی ہیں۔ ان کے مطابق بچوں کی وجہ سے دونوں خاندان آج بھی ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ ان کی 16 سالہ شادی ختم ہونے کے باوجود سابق شوہر سے کوئی نفرت نہیں اور سب ایک دوسرے کے دوستوں کی طرح ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ نہیں چاہتی تھیں کہ طلاق کے اثرات بچوں کی زندگی پر پڑیں، اسی لیے دونوں خاندان بچوں کی خاطر باہمی تعلق برقرار رکھے ہوئے ہیں۔