پاکستان میں پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز 18 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلے جانے کی تجویز ہے۔ ابتدائی شیڈول کے مطابق راولپنڈی میں 18، 20 اور 22 اکتوبر کو جبکہ لاہور میں 25، 27 اور 29 اکتوبر کو میچز ہوں گے۔
سیریز کا فائنل یکم نومبر کو لاہور میں رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، تاہم حتمی اعلان تینوں کرکٹ بورڈز کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ سری لنکا کے دورۂ پاکستان میں 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی20 میچز بھی شامل ہیں، جن کے شیڈول پر مشاورت جاری ہے۔
